مشکوٰۃ المصابیح - پناہ مانگنے کا بیان - حدیث نمبر 2488
وعن أنس قال كان النبي صلى الله عليه و سلم يقول : اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن والعجز والكسل والجبن والبخل وضلع الدين وغلبة الرجال
آنحضرت ﷺ کن چیزوں سے پناہ مانگتے تھے
حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ دعا (اللہم انی اعوذبک من الہم والحزن والعجز والکسل والجبن والبخل وضلع الدین وغلبۃ الرجال)۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔ فکر سے، غم سے، عاجز ہونے سے، سستی سے، نامردی سے، بخل سے، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں (یعنی ظالموں) کے غلبہ سے۔ (بخاری ومسلم)
Top