مشکوٰۃ المصابیح - محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان - حدیث نمبر 2750
وعن جابر قال : سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم عن الضبع ؟ قال : هو صيد ويجعل فيه كبشا إذا أصابه المحرم . رواه أبو داود وابن ماجه والدارمي
چرغ کے شکار کا مسئلہ
حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے چرغ کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ شکار ہے اگر کوئی محرم اس کا مرتکب ہوجائے تو اس کے بدلہ میں دنبہ دے یا مینڈھا دے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے احرام کی حالت میں چرغ کا شکار کیا اسے خریدا تو اس کی جزاء کے طور پر ایک دنبہ یا ایک مینڈھا واجب ہوگا۔
Top