مشکوٰۃ المصابیح - حرم مکہ کی حرمت کا بیان - حدیث نمبر 2764
وعن جابر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : لا يحل لأحدكم أن يحمل بمكة السلاح . رواه مسلم
مکہ میں بلا ضرورت ہتھیار اٹھانا درست نہیں
حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے کسی کے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ مکہ میں ہتھیار اٹھائے۔ (مسلم)

تشریح
اکثر علماء کے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے کہ مکہ میں بلاضرورت ہتھیار اٹھانا درست نہیں ہے، لیکن حضرت امام حسن فرماتے ہیں کہ مکہ میں نہ صرف بلا ضرورت بلکہ بضرورت بھی ہتھیار اٹھانا درست نہیں ہے۔
Top