مشکوٰۃ المصابیح - حشر کا بیان - حدیث نمبر 5457
عن أبي هريرة قال قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم هذه الآية ( يومئذ تحدث أخبارها ) قال أتدرون ما أخبارها ؟ قالوا الله ورسوله أعلم . قال فإن أخبارها أن تشهد على كل عبد وأمة بما عمل على ظهرها أن تقول عمل علي كذا وكذا يوم كذا وكذا . قال فهذه أخبارها . رواه أحمد والترمذي وقال هذا حديث حسن صحيح غريب .
قیامت کے دن زمین ہر شخص کے عمل کی گواہ بنے گی
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی (يَوْمَى ِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا) 99۔ الزلزلہ 4)۔ ( جس روز کہ زمین اپنی خبریں سنائے گی اور فرمایا کہ جانتے ہو ( قیامت کے دن) زمین کی خبریں ( جو وہ سنائے گی، کیا ہوں گی؟ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا زمین کی خبریں یہ ہوں گی کہ وہ ( زمین) ہر بندے اور ہر لونڈی یعنی ہر مرد و عورت کے ہر اس عمل کی گواہی دے گی جو اس نے اس کی پشت پر کیا ہوگا ( یعنی فلاں شخص نے فلاں وقت فلاں نیک کام کیا ہے اور فلاں وقت فلاں برا کام کیا ہے پھر آپ ﷺ نے فرمایا۔ بس یہی ( گواہی دینا) زمین کی خبریں ہیں اس روایت کو احمد ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
Top