مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان - حدیث نمبر 5541
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يعطى المؤمن في الجنة قوة كذا وكذا من الجماع . قيل : يا رسول الله أو يطيق ذلك ؟ قال : يعطى قوة مائة . رواه الترمذي
جنتیوں کی مردانہ قوت کا ذکر
اور حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جنت میں مومن کو جنسی اختلاط کی اتنی اتنی قوت عطا کی جائے گی عرض کیا گیا یا رسول اللہ ﷺ! کیا ایک مرد اتنی عورتوں سے جنسی اختلاط ( مباشرت) کی طاقت رکھے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ( جنت میں ایک مرد کو) سو مردوں کی قوت عطا کی جائے کی ( اور جب اس کو اتنی قوت حاصل ہوگی تو پھر وہ کئی کئی عورتوں سے جنسی اختلاط کی طاقت کیوں نہیں رکھے گا۔ (ترمذی )
Top