خطبہ کے دوران دو رکعت تحیة المسجد پڑھنے کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابوسفیان، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں سلیک غطفانی ؓ جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے وہ آکر بیٹھ گئے آپ ﷺ نے ان سے فرمایا اے سلیک کھڑے ہو کردو رکعتیں پڑھو اور اس میں اختصار کرو پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے چاہے کہ دو رکعتیں پڑھے اور ان دونوں میں اختصار کرے۔