صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4835
و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ وَأَبُو الطَّاهِرِ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا و قَالَ هَارُونُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ بَيْعَةِ النِّسَائِ قَالَتْ مَا مَسَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ امْرَأَةً قَطُّ إِلَّا أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا فَإِذَا أَخَذَ عَلَيْهَا فَأَعْطَتْهُ قَالَ اذْهَبِي فَقَدْ بَايَعْتُکِ
عورتوں کی بیعت کے طریقہ کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، ابوطاہر، ابن وہب، مالک، ابن شہاب، حضرت عروہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ؓ نے اسے عورتوں کی بیعت کی کیفیت کی خبر دی کہا رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی عورت کو اپنے ہاتھ سے نہیں چھوا ہاں جس وقت آپ ﷺ بیعت لیتے اور عورت (زبانی) عہد کرلیتی تو آپ ﷺ (زبان سے) فرما دیتے جاؤ میں نے تجھے بیعت کرلیا۔
Top