صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4887
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مُؤْمِنٌ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ مِنْ الشِّعَابِ يَعْبُدُ رَبَّهُ وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ
جہاد کرنے اور پہرہ دینے کی فضلیت کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، عطاء بن یزید، لیثی، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ لوگوں میں سے کون سب سے افضل ہے آپ ﷺ نے فرمایا وہ مومن جو اپنی جان اور اپنے مال میں سے اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہو اس نے عرض کیا پھر کون آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص یکسو ہو کر پہاڑ کی گھاٹیوں میں کسی گھاٹی میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہو اور لوگوں کو اپنی برائی سے محفوظ رکھتا ہو۔
Top