صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 5866
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ
زمانے کو گالی دینے کی ممانعت کے بیان میں
زہیر بن حرب، جریر، ہشام ابن سیرین حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا زمانہ کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
Top