صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5218
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ وَأَبُو کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَتُبْ لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ
اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے۔
ابوربیع عتکی، ابوکامل، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر نشہ والی چیز حرام ہے اور جس آدمی نے دنیا میں شراب پی اور وہ اس حال میں مرگیا کہ وہ شراب میں مست تھا اور توبہ نہیں کی تو وہ آدمی آخرت میں شراب نہیں پیئے گا۔ (یعنی اس آدمی کو اللہ تعالیٰ جنت کی شراب طہور سے محروم رکھیں گے)۔
Top