صحیح مسلم - تفسیر کا بیان - حدیث نمبر 7563
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لَنَزَلَتْ هَذَانِ خَصْمَانِ بِمِثْلِ حَدِيثِ هُشَيْمٍ
اللہ تعالیٰ کے فرمان یہ دو جھگڑا کرنے والے ہیں جنہوں نے جھگڑا کیا اپنے رب کے بارے میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، محمد بن مثنی، عبدالرحمن، سفیان، ابی ہاشم، ابومجلز، حضرت قیس بن عباد ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوذر ؓ سے سنا کہ وہ قسم کھا کر بیان فرما رہے تھے کہ یہ آیت کریمہ (ھٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِيْ رَبِّهِمْ ) 22۔ الحج: 19) نازل ہوئی۔ (اور پھر) ہشیم کی روایت کی طرح اس آیت کریمہ کی تفسیر بیان کی۔
Top