خطبہ کے دوران دو رکعت تحیة المسجد پڑھنے کے بیان میں
محمد بن رافع، عبد بن حمید، ابن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، عمرو بن دینار، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور نبی ﷺ منبر پر جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے آپ ﷺ نے اس سے فرمایا کیا تو نے دو رکعتیں پڑھ لیں ہیں؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا دو رکعت پڑھ لے۔