صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2204
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَخَرَجَ بِهِمْ إِلَی الْمُصَلَّی وَکَبَّرَ أَرْبَعَ تَکْبِيرَاتٍ
جنازہ پر تکبیرات کہنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سعید بن المسیب، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو اطلاع دی جس دن نجاشی کا انتقال ہو آپ ﷺ ان کے لئے عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے اور چار تکبیریں کہیں۔ (نماز جنازہ ادا کی)
Top