صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2239
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ابْنِ الدَّحْدَاحِ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ عُرْيٍ فَعَقَلَهُ رَجُلٌ فَرَکِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَتَّبِعُهُ نَسْعَی خَلْفَهُ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَمْ مِنْ عِذْقٍ مُعَلَّقٍ أَوْ مُدَلًّی فِي الْجَنَّةِ لِابْنِ الدَّحْدَاحِ أَوْ قَالَ شُعْبَةُ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سواری پر سوار ہو کر واپس آنے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، سماک بن حرب، حضرت جابر ؓ بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابن دحداح پر نماز جنازہ ادا کی پھر آپ ﷺ کے پاس ننگی پیٹھ والا گھوڑا لایا گیا اس کو ایک آدمی نے پکڑا اور آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے اس نے کودنا شروع کردیا ہم آپ ﷺ کے پیچھے دوڑتے ہوئے آرہے تھے قوم میں سے ایک آدمی نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ابن دحداح کے لئے جنت میں کتنے خوشے لٹکنے والے ہیں۔
Top