صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2839
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الْمِسْکِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
احرام سے پہلے بدن میں خوشبو لگانے اور مشک کے استعمال کرنے اور اس بات کے بیان میں کہ خوشبو کا اثر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں
قتیبہ بن سعید، عبدالواحد، حسن بن عبیداللہ، ابراہیم، اسود، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں گویا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کی مانگ میں مشک کی خوشبو مہک رہی ہے اس حال میں کہ آپ ﷺ احرام میں ہیں۔
Top