صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2858
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَأَبُو قَتَادَةَ مُحِلٌّ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ فَقَالَ هَلْ مَعَکُمْ مِنْهُ شَيْئٌ قَالُوا مَعَنَا رِجْلُهُ قَالَ فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَکَلَهَا
حج یا عمرہ یا ان دونوں کا احرام باندھنے والے پر خشکی کا شکار کرنے کی حرمت کے بیان میں
احمد بن عبدہ ضبی، فضیل بن سلیمان نمیری، ابوحازم، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ احرام کی حالت میں نکلے اور حضرت ابوقتادہ ؓ حلال تھے احرام کے بغیر اس کے بعد اسی طرح حدیث ہے اور اس میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس اس کا ایک پاؤں ہے تو رسول اللہ ﷺ نے وہ پاؤں ان سے لیا اور اسے کھالیا۔
Top