صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2952
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَابِرٍ فِي حَدِيثِهِ ذَلِکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًی کُلُّهَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِکُمْ وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَعَرَفَةُ کُلُّهَا مَوْقِفٌ وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَجَمْعٌ کُلُّهَا مَوْقِفٌ
اس بات کے بیان میں کہ عرجہ سارا ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
عمر بن حفص بن غیاث، جعفر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے یہاں قربانی کی اور منیٰ ساری کی ساری قربانی کی جگہ ہے تو تم جہاں اترو وہیں قربانی کرلو اور میں یہاں ٹھہرا اور یہ سارے کا سارا میدان عرفات ہے اور ٹھہرنے کی جگہ ہے اور میں یہیں ٹھہرا مزدلفہ اور یہ ساری کی ساری ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
Top