صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2953
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَکَّةَ أَتَی الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ مَشَی عَلَی يَمِينِهِ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا
اس بات کے بیان میں کہ عرجہ سارا ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ بن آدم، سفیان، جعفر بن محمد، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب مکہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے حجر اسود کو استلام بوسہ کیا پھر اپنی دائیں طرف چلے اور طواف کے تین چکروں پر عمل کیا اور باقی چار چکروں میں معمول کے مطابق چل کر طواف کیا۔
Top