صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2969
و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ الْفَزَارِيِّ قَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ الْمُتْعَةِ فَقَالَ فَعَلْنَاهَا وَهَذَا يَوْمَئِذٍ کَافِرٌ بِالْعُرُشِ يَعْنِي بُيُوتَ مَکَّةَ
حج تمتع کے جواز کے بیان میں
سعید بن منصور، ابن ابی عمر، فراری، سعید، مروان بن معاویہ، سلیمان تیمی، حضرت غنیم بن قیس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے تمتع کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے اس کو کیا ہے اور یہ یعنی حضرت معاویہ ؓ اس دن مکہ مکرمہ کے گھروں میں کفر کی حالت میں تھے
Top