صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2994
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ الْهِلَالِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ فِي رِوَايَةِ يَحْيَی قَالَ أَهْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ مُفْرَدًا وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَوْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ بِالْحَجِّ مُفْرَدًا
حج افراد اور قران کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، عبداللہ بن عون ہلالی، عباد ابن عباد مہلی، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر، یحییٰ کی ایک روایت میں حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج افراد کا احرام باندھا اور ابن عون کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج افراد کا احرام باندھا۔
Top