صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3006
و حَدَّثَنَاه ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ح و حَدَّثَنَاه ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فَأَمَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَفِي حَدِيثِهِ الْمُتْعَةُ وَلَمْ يَقُلْ مُتْعَةُ الْحَجِّ وَأَمَّا ابْنُ جَعْفَرٍ فَقَالَ قَالَ شُعْبَةُ قَالَ مُسْلِمٌ لَا أَدْرِي مُتْعَةُ الْحَجِّ أَوْ مُتْعَةُ النِّسَائِ
اس بات کے بیان میں کہ عمرہ کا احرام باندھنے والا طواف کے ساتھ سعی کرنے سے پہلے حلال نہیں ہوسکتا اور نہ ہی حج کا احرام باندھنے والا طواف قدوم سے پہلے حلال ہوسکتا ہے یعنی احرام نہیں کھول سکتا۔
ابن مثنی، عبدالرحمن، ابن بشار، محمد یعنی ابن جعفر، حضرت شعبہ ؓ سے اس سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے باقی عبدالرحمن نے اپنی حدیث مبارکہ میں متعہ کا لفظ کہا اور مُتْعَةُ الْحَجِّ کا لفظ نہیں کہا اور ابن جعفر کی روایت میں ہے کہ شعبہ نے کہا ہے کہ مسلم قری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ (مُتْعَةُ الْحَجِّ أَوْ مُتْعَةُ النِّسَاءِ ) کہا۔
Top