صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3013
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِذِي طَوًی وَقَدِمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُحَوِّلُوا إِحْرَامَهُمْ بِعُمْرَةٍ إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، ایوب، ابی العالیہ، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز ذی طوٰی میں پڑھی اور ذی الحجہ کی چار تاریخ کو مکہ تشریف لائے اور اپنے صحابہ ؓ کو حکم فرمایا کہ وہ لوگ اپنے احرام کو عمرہ کا احرام کرلیں سوائے اس کے کہ جس کے پاس قربانی کا جانور ہو۔
Top