صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3021
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ لِي مُعَاوِيَةُ أَعَلِمْتَ أَنِّي قَصَّرْتُ مِنْ رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ فَقُلْتُ لَهُ لَا أَعْلَمُ هَذَا إِلَّا حُجَّةً عَلَيْکَ
عمرہ کرنے والوں کے لئے اپنے بالوں کے کٹوانے یا اپنے سر کو منڈانے کے جواز کے بیان میں
عمرو ناقد، سفیان بن عیینہ، ہشام بن حجیر، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت معاویہ ؓ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے مروہ کے پاس نبی ﷺ کے سر کے بال تیر کے پیکان سے کاٹے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ میں تو یہ نہیں جانتا سوائے اس کے کہ آپ پر حجت ہے۔
Top