صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3022
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ قَالَ قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ وَهُوَ عَلَی الْمَرْوَةِ أَوْ رَأَيْتُهُ يُقَصَّرُ عَنْهُ بِمِشْقَصٍ وَهُوَ عَلَی الْمَرْوَةِ
عمرہ کرنے والوں کے لئے اپنے بالوں کے کٹوانے یا اپنے سر کو منڈانے کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، حسن بن مسلم، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ نے انہیں خبر دی فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے بال مروہ پر تیر کے پیکان سے کاٹے یا کہا کہ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ مروہ پر تیر کے پیکان سے بال کٹوا رہے ہیں۔
Top