صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3026
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنِي سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَ أَهْلَلْتَ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ
نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں
محمد بن حاتم، ابن مہدی، سلیم بن حبان، مروان اصغر، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت علی ؓ یمن سے واپس آئے تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ تو نے احرام باندھتے وقت کس کی نیت کی تھی؟ حضرت علی ؓ نے عرض کی کہ میں نے نبی ﷺ کے احرام باندھنے کے ساتھ احرام باندھا یعنی جیسے آپ ﷺ کی نیت تھی ویسی ہی میری تھی آپ ﷺ نے فرمایا اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں حلال ہوجاتا۔
Top