صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3035
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ کَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قَالَ وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ وَأَنَّهُ حَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً حَجَّةَ الْوَدَاعِ قَالَ أَبُو إِسْحَقَ وَبِمَکَّةَ أُخْرَی
نبی ﷺ کے عمرہ کی تعداد کے بیان میں
زہیر بن حرب، حسن بن موسی، زہیر، حضرت ابواسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم ؓ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کتنے غزوات کئے ہیں؟ حضرت زید ؓ نے فرمایا کہ سترہ غزوات میں شریک ہوا راوی کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے انیس غزوات میں شرکت کی اور آپ ﷺ نے ہجرت کے بعد ایک حج کیا اور وہ حجہ الوداع ہے راوی ابواسحاق کہتے ہیں کہ مکہ میں آپ ﷺ نے رہتے ہوئے دوسرا حج بھی نہیں کیا۔
Top