صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3038
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُنَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَسِيتُ اسْمَهَا مَا مَنَعَکِ أَنْ تَحُجِّي مَعَنَا قَالَتْ لَمْ يَکُنْ لَنَا إِلَّا نَاضِحَانِ فَحَجَّ أَبُو وَلَدِهَا وَابْنُهَا عَلَی نَاضِحٍ وَتَرَکَ لَنَا نَاضِحًا نَنْضِحُ عَلَيْهِ قَالَ فَإِذَا جَائَ رَمَضَانُ فَاعْتَمِرِي فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ تَعْدِلُ حَجَّةً
رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت کے بیان میں
محمد بن حاتم بن میمون، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، عطاء، حضرت ابن عباس ؓ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کی ایک عورت سے فرمایا راوی نے کہا کہ حضرت ابن عباس ؓ نے اس عورت کا نام بھی لیا تھا میں اس کا نام بھول گیا ہوں فرمایا کہ تجھے ہمارے ساتھ حج کرنے سے کس نے منع کیا ہے؟ وہ عورت کہنے لگی کہ ہمارے پانی لانے والے دو اونٹ تھے ایک اونٹ پر میرے لڑکے کا باپ یعنی میرا خاوند اور اس کا بیٹا حج کے لئے گیا ہوا ہے اور دوسرا اونٹ ہمارے لئے چھوڑ دیا تاکہ اس پر ہم پانی لائیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آئے گا تو عمرہ کرلینا کیونکہ رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنے کا اجر حج کے برابر ہے۔
Top