صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3039
و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهَا أُمُّ سِنَانٍ مَا مَنَعَکِ أَنْ تَکُونِي حَجَجْتِ مَعَنَا قَالَتْ نَاضِحَانِ کَانَا لِأَبِي فُلَانٍ زَوْجِهَا حَجَّ هُوَ وَابْنُهُ عَلَی أَحَدِهِمَا وَکَانَ الْآخَرُ يَسْقِي عَلَيْهِ غُلَامُنَا قَالَ فَعُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً أَوْ حَجَّةً مَعِي
رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت کے بیان میں
احمد بن عبدہ ضبی، یزید یعنی ابن زریع، حبیب معلم، عطاء، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انصار کی ایک عورت جسے ام سنان ؓ کہا جاتا ہے فرمایا کہ تجھے کس نے منع کیا کہ تو ہمارے ساتھ حج کرے وہ عرض کرنے لگی کہ ہمارے دو اونٹ تھے ان اونٹوں میں سے ایک پر میرا خاوند اور اس کا بیٹا حج کرنے کے لئے گیا ہوا ہے اور دوسرا اونٹ جس پر ہمارا غلام پانی لاتا ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے یا آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔
Top