صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3042
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَائَ إِلَی مَکَّةَ دَخَلَهَا مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا
مکہ مکرمہ میں بلندی والے حصہ سے داخل ہونے اور نچلے والے حصے سے نکلنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، ابن مثنی، سفیان، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب مکہ مکرمہ کی طرف تشریف لاتے تھے تو اس کی بلندی کی طرف سے داخل ہوتے تھے اور جب واپس نکلتے تو اس کے نچلے حصے کی طرف سے نکلتے تھے۔
Top