صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3044
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَاتَ بِذِي طَوًی حَتَّی أَصْبَحَ ثُمَّ دَخَلَ مَکَّةَ قَالَ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَفْعَلُ ذَلِکَ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ سَعِيدٍ حَتَّی صَلَّی الصُّبْحَ قَالَ يَحْيَی أَوْ قَالَ حَتَّی أَصْبَحَ
مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے استحباب میں
زہیر بن حرب، عبیداللہ بن سعید، یحیی، قطان، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذی طوٰی میں رات گزاری یہاں تک کہ صبح ہوگئی پھر آپ ﷺ مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ؓ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے اور ابن سعید کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے رات گزاری یہاں تک کہ آپ ﷺ نے صبح کی نماز پڑھی یحییٰ نے کہا یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔
Top