صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3045
و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ لَا يَقْدَمُ مَکَّةَ إِلَّا بَاتَ بِذِي طَوًی حَتَّی يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ ثُمَّ يَدْخُلُ مَکَّةَ نَهَارًا وَيَذْکُرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَهُ
مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے استحباب میں
ابوربیع زہرانی، حماد، ایوب، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ مکہ میں تشریف نہیں لاتے تھے سوائے اس کے کہ آپ ذی طویٰ میں رات گزارتے یہاں تک کہ صبح ہوجاتی پھر دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے اور ذکر فرماتے تھے کہ نبی ﷺ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
Top