صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3048
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ خَبَّ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا وَکَانَ يَسْعَی بِبَطْنِ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِکَ
حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابن نمیر، عبیداللہ بن نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی بیت اللہ کا پہلا طواف کرتے تھے تو پہلے تین چکروں میں تیز تیز دوڑتے اور باقی چار چکروں میں عام چال چلتے اور جب صفا ومروہ کے درمیان طواف کرتے تو بطن المسیل[ سیلاب کی گا بٹی ] ( جہاں اب دو سبز نشان ہیں) کے درمیان دوڑ کر چلتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
Top