حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، مالک، یحییٰ بن یحیی، جعفر بن محمد، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے حجر اسود سے حجر اسود تک رمل فرمایا یہاں تک کہ اس تک تین چکر ہوگئے۔