صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3057
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ قَوْمَکَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَهِيَ سُنَّةٌ قَالَ صَدَقُوا وَکَذَبُوا
حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں
ابن ابی عمر، سفیان، ابن ابی حسین، حضرت ابوالطفیل ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے عرض کیا کہ آپ کی قوم کے لوگ خیال کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کے طواف میں رمل کیا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کی اور یہی سنت ہے حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ انہوں نے سچ بھی کہا اور جھوٹ بھی کہا۔
Top