صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3064
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا عَنْ يَحْيَی الْقَطَّانِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَا تَرَکْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّکْنَيْنِ الْيَمَانِيَ وَالْحَجَرَ مُذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَائٍ
طواف میں دویمانی رکنوں کے استلام کے استحباب کے بیان میں
محمد بن مثنی، زہیر بن حرب، عبیداللہ بن سعید، یحیی، قطان، ابن مثنی، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے ان دو رکنوں یمانی اور حجر اسود کا استلام نہیں چھوڑا جس وقت سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کو استلام کرتے دیکھا ہے سختی میں اور نہ ہی آسانی میں۔
Top