صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3076
حَدَّثَنِي الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی الْقَنْطَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حَوْلَ الْکَعْبَةِ عَلَی بَعِيرِهِ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ کَرَاهِيَةَ أَنْ يُضْرَبَ عَنْهُ النَّاسُ
اونٹ وغیرہ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف اور چھڑی وغیرہ سے حجر اسود کو استلام کرنے کے جواز کے بیان میں
حکم بن موسی، شعیب بن اسحاق، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے حجہ الوداع میں کعبۃ اللہ کے گرد اپنے اونٹ پر طواف کیا اور حجر اسود کا استلام کیا آپ ﷺ ناپسند فرماتے تھے کہ لوگوں کو اس سے ہٹایا جائے۔
Top