صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3087
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشِّعْبَ الْأَيْسَرَ الَّذِي دُونَ الْمُزْدَلِفَةِ أَنَاخَ فَبَالَ ثُمَّ جَائَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْوَضُوئَ فَتَوَضَّأَ وُضُوئًا خَفِيفًا ثُمَّ قُلْتُ الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَکَ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَتَی الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّی ثُمَّ رَدِفَ الْفَضْلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍقَالَ
حاجی کا قربانی کے دن جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہنے کے استحباب کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، قتیبہ بن سعید، ابن حجر، اسماعیل، یحییٰ بن یحیی، اسماعیل بن جعفر، محمد بن ابی حرملہ، کریب مولیٰ ابن عباس، حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں عرفات سے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا تو جب رسول اللہ ﷺ مزدلفہ کے بائیں طرف ایک گھاٹی پر پہنچے تو آپ ﷺ نے اپنا اونٹ بٹھایا اور پھر آپ ﷺ نے پیشاب کیا پھر آپ ﷺ آئے اور میں نے آپ ﷺ کو وضو کروایا تو آپ ﷺ نے ہلکا مختصر وضو کیا پھر میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! نماز کا وقت ہوگیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ نماز آگے ہے پھر رسول اللہ ﷺ سوار ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ آگیا تو آپ ﷺ نے نماز پڑھی پھر رسول اللہ ﷺ نے مزدلفہ کی صبح فضل ؓ کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا۔
Top