صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3114
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِجَمْعٍ صَلَّی الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا وَالْعِشَائَ رَکْعَتَيْنِ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ
عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، ثوری، سلمہ بن کہیل، سعید بن جبیر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کے درمیان اکٹھی نمازیں پڑھیں مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعت نماز ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھیں۔
Top