صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3115
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَتَيْنَا جَمْعًا فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ هَکَذَا صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَکَانِ
عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، اسماعیل بن ابی خالد، ابن اسحاق، حضرت سعید بن جبیر ؓ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر ؓ کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ آگئے تو انہوں نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھائیں پھر وہ پھرے اور فرمایا کہ یہ نمازیں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس مقام پر اسی طرح پڑھائیں۔
Top