صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3116
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلَاةً إِلَّا لِمِيقَاتِهَا إِلَّا صَلَاتَيْنِ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِجَمْعٍ وَصَلَّی الْفَجْرَ يَوْمَئِذٍ قَبْلَ مِيقَاتِهَا
مزدلفہ میں نحر کے دن صبح کی نماز جلدی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابی معاویہ، اعمش، عمارہ عبدالرحمن، ابن یزید، حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کوئی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے اس کے کہ اس نماز کو اپنے مقررہ وقت میں پڑھتے سوائے دو نمازوں کے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اور فجر اس دن اس نمازوں کے مقررہ وقت سے پہلے پڑھتے تھے۔
Top