صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3125
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ح و حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ شَوَّالٍ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ کُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُغَلِّسُ مِنْ جَمْعٍ إِلَی مِنًی وَفِي رِوَايَةِ النَّاقِدِ نُغَلِّسُ مِنْ مُزْدَلِفَةَ
کمزور لوگ اور عورتوں وغیرہ کو مزدلفہ سے منی کی طرف رات کے حصہ میں روانہ ہونے کے استحباب کے بیان میں۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، عمرناقد، سفیان، عمرو بن دینار سالم بن شوال، حضرت ام حبیبہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے زمانہ مبارک میں مزدلفہ سے منیٰ کی طرف صبح اندھیرے میں ہی روانہ ہوجاتی تھیں۔
Top