صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3126
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا عَنْ حَمَّادٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّقَلِ أَوْ قَالَ فِي الضَّعَفَةِ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ
کمزور لوگ اور عورتوں وغیرہ کو مزدلفہ سے منی کی طرف رات کے حصہ میں روانہ ہونے کے استحباب کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، قتیبہ، بن سعید، حماد، یحیی، حماد بن زید، عبداللہ بن یزید، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے بوجھل لوگوں میں بھیجا یا فرمایا کہ وہ کمزور لوگ جن کو رات کے وقت ہی مزدلفہ سے بھیج دیا تھا میں بھی انہی میں سے تھا۔
Top