صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3144
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ
قصر سے حلق کی زیادہ فضلیت ہے اور قصر کے جواز کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ، لیث، نافع، عبداللہ، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے حلق کرایا (سر منڈایا) اور آپ ﷺ کے صحابہ ؓ میں سے ایک جماعت نے حلق کرایا اور کچھ نے قصر یعنی بال کٹوائے حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ حلق کرانے والوں پر رحم فرمائے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ پھر آپ ﷺ نے فرمایا اور قصر یعنی بال کٹوانے والوں پر بھی۔
Top