صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3148
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ
قصر سے حلق کی زیادہ فضلیت ہے اور قصر کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن نمیر، ابوکریب، ابن فضیل، زہیر، عمار، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما صحابہ ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! اور قصر کرانے والے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اور قصر کرانے والے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اور قصر کرانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
Top