صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3150
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ جَدَّتِهِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا وَلِلْمُقَصِّرِينَ مَرَّةً وَلَمْ يَقُلْ وَکِيعٌ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
قصر سے حلق کی زیادہ فضلیت ہے اور قصر کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابوداؤد، شعبہ، حضرت یحییٰ بن حصین ؓ اپنی دادی سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے حجۃ الوداع میں حلق کرانے والوں کے بارے میں تین مرتبہ دعا فرمائی اور قصر یعنی بال کٹوانے والوں کے لئے ایک مرتبہ دعا فرمائی اور وکیع نے فی حجہالوداع نہیں کہا۔
Top