صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3165
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّی الظُّهْرَ بِمِنًی قَالَ نَافِعٌ فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُفِيضُ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي الظُّهْرَ بِمِنًی وَيَذْکُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ
قربانی والے دن طواف افاضہ کے استحباب میں
محمد بن رافع، عبدالرزاق، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے قربانی والے دن طواف افاضہ کیا پھر آپ ﷺ لوٹے اور منٰی میں ظہر کی نماز پڑھی حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ بھی قربانی والے دن طواف افاضہ کرتے تھے پھر لوٹتے اور منٰی میں ظہر کی نماز پڑھتے اور فرماتے کہ نبی ﷺ نے بھی اسی طرح کیا ہے۔
Top