صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3166
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ شَيْئٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّی الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ مَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
زہیر بن حرب، اسحاق، حضرت عبدالعزیز بن رفیع ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے پوچھا میں نے عرض کیا کہ مجھے خبر دیں کہ ترویہ کے دن رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی؟ حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ منٰیٰ میں میں نے عرض کیا کہ روانگی والے دن عصر کی نماز آپ ﷺ نے کہاں پڑھی؟ حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ وادی ابطح میں پھر فرمایا کہ تو وہی کر جو تیرے حکمران تجھے کرنے کا حکم دیتے ہیں۔
Top