صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3169
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نُزُولُ الْأَبْطَحِ لَيْسَ بِسُنَّةٍ إِنَّمَا نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّهُ کَانَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ إِذَا خَرَجَ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، عبداللہ بن نمیر، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ وادی محصب میں اترنا کوئی سنت نہیں ہے اور رسول اللہ ﷺ وہاں اس لئے ٹھہرے کہ مکہ جاتے وقت آپ ﷺ کے لئے اس جگہ سے نکلنا آسان تھا۔
Top