صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3171
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَابْنَ عُمَرَ کَانُوا يَنْزِلُونَ الْأَبْطَحَ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا لَمْ تَکُنْ تَفْعَلُ ذَلِکَ وَقَالَتْ إِنَّمَا نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّهُ کَانَ مَنْزِلًا أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، سالم، ابوبکر، عمرو، ابن عمرو، حضرت سالم ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ اور حضرت عمر ؓ اور حضرت ابن عمر ؓ وادی ابطح میں اترے تھے زہری کہتے ہیں کہ مجھے عروہ نے حضرت عائشہ ؓ کے بارے میں خبر دی کہ وہ اس طرح نہیں کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ اس جگہ صرف اس لئے اترے کہ وہ جگہ واپس روانگی کے لئے زیادہ بہتر تھی۔
Top