صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3173
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْزِلَ الْأَبْطَحَ حِينَ خَرَجَ مِنْ مِنًی وَلَکِنِّي جِئْتُ فَضَرَبْتُ فِيهِ قُبَّتَهُ فَجَائَ فَنَزَلَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فِي رِوَايَةِ صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ قَالَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ وَکَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن عیینہ، زہیر، سفیان بن عیینہ، صالح بن کیسان، حضرت سلیمان بن یسار ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابورافع ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں وادی ابطح میں اترنے کا حکم نہیں فرمایا جس وقت کہ آپ ﷺ منٰی سے نکلے لیکن میں آیا اور میں نے اس جگہ میں خیمہ لگایا تو آپ ﷺ آئے اور وہاں اترے اور ایک روایت میں حضرت ابورافع کے بارے میں ہے کہ وہ نبی ﷺ کے سامان پر تھے۔
Top